چین کے ساتھ فوجوں کی پسپائی پر رضامندی کے بعد بھارت نے مزید فوج سرحد پر بھجوادی، نیا خطرہ پیدا ہوگیا

چین کے ساتھ فوجوں کی پسپائی پر رضامندی کے بعد بھارت نے مزید فوج سرحد پر ...
چین کے ساتھ فوجوں کی پسپائی پر رضامندی کے بعد بھارت نے مزید فوج سرحد پر بھجوادی، نیا خطرہ پیدا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) تبت میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 20بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے ایل اے سی سے فوجوں کی پسپائی پر رضامندی ظاہر کر دی تھی لیکن اب اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے ایسا کام کر ڈالا ہے کہ ایک نیا خطرہ پیدا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق بھارت نے رضامند تو اس متنازعہ علاقے سے فوج نکالنے پر ہوا تھا لیکن اس کے برعکس اس نے اس علاقے میں مزید فوج بھجوا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مزید فوجی بھیجے کے علاوہ گزشتہ روز بھارتی ایئرفورس کے لڑاکا طیاروں نے طاقت کے اظہار کے لیے وہاں پروازیں بھی کیں۔ ان طیاروں نے لیہ میں واقع ملٹری بیس سے اڑانیں بھریں اور 150میل دور اس متازعہ علاقے کا چکر لگا کر واپس آئے۔ اضافی نفری تعینات کرنے کے بعد بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس علاقے میں ہماری فوجی طاقت بہتر ہو گئی ہے۔