لاک ڈاﺅن کے دوران 50 فیصد خواتین کے مطابق ان کے جسم میں کیا تبدیلی آئی؟ پریشان کن انکشاف سامنے آگیا

لاک ڈاﺅن کے دوران 50 فیصد خواتین کے مطابق ان کے جسم میں کیا تبدیلی آئی؟ پریشان ...
لاک ڈاﺅن کے دوران 50 فیصد خواتین کے مطابق ان کے جسم میں کیا تبدیلی آئی؟ پریشان کن انکشاف سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کے سبب لوگوں کی زندگیوں میں بہت سی تبدیلیاں آئیں۔ اب ایک سروے میں 50فیصد سے زائد خواتین نے اپنے جسم میں آنے والی ایک تبدیلی کا انکشاف کر دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ویب ایم ڈی کے زیرانتظام کیے گئے اس تحقیقاتی سروے میں 50فیصد خواتین نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے وہ موٹاپے کا شکار ہو گئی ہیں۔ اس کے برعکس مردوں میں یہ شرح 22فیصد رہی جنہوں نے لاک ڈاﺅن کے دوران موٹے ہونے کا اعتراف کیا۔
سروے میں جب مردوخواتین سے لاک ڈاﺅن کے دوران موٹاپے کا شکار ہونے کی ممکنہ وجوہات پوچھی گئیں تو 60فیصد سے زائد کا کہنا تھا کہ وہ اس وباءاور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے شدید ذہنی دباﺅ کا شکار رہے جو ان کے موٹاپے کا شکار ہونے کی ممکنہ وجہ ہے۔ 21فیصد امریکیوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کے دوران وہ شراب نوشی زیادہ کرنے لگے تھے جس کی وجہ سے وہ موٹاپے کا شکار ہو گئے۔ 12فیصد نے ورزش کرنے کا موقع نہ ملنے کو اس کی وجہ قرار دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -