نیب نے حمزہ شہباز کو کیوں گرفتارکیا؟صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے اسمبلی میں ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی اراکین آگ بگولہ ہو جائیں گے

نیب نے حمزہ شہباز کو کیوں گرفتارکیا؟صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ...
نیب نے حمزہ شہباز کو کیوں گرفتارکیا؟صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے اسمبلی میں ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی اراکین آگ بگولہ ہو جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیرقانون وپارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت نےکہاہےکہ حمزہ شہباز کواُن کےکارنامے کے باعث نیب نےپکڑا ہے،پولیس کےگریڈزدیگرسول سرونٹس کےبرابرکیے جائیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں  10مطالبات زرمنظور کرلئے گئے،اس سے قبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور سوشل ویلفیئر بیت المال محمد بشارت راجہ نے کہا کہ پہلی دفعہ بجٹ کی تیاری میں عوامی رائے کومقدم رکھاگیاہے۔انہوں نےکہاکہ ایوان میں کسی ممبر نےپولیس کی تنخواہ پربات نہیں کی،کیاکسی ممبرنے پولیس اہلکاروں کوایک گلاس پانی پوچھا ہے؟اجلاس2 بجےشروع ہوا لیکن پولیس کی ڈیوٹی 12بجےسےلگی ہے،پولیس کے گریڈز دیگر سول سرونٹس کےبرابرکیے جائیں۔صوبائی وزیرقانون وپارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کوان کےکارنامے کےباعث نیب نے ان کو پکڑا ہے،ایجنڈامکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ دوپہر2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -