وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید کہا لیکن یہ سوال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پوچھا گیا تو جواب کیا ملا؟جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید کہا لیکن یہ سوال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ...
وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید کہا لیکن یہ سوال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پوچھا گیا تو جواب کیا ملا؟جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے کر سب کو حیران کردیا لیکن جب اس حوالے سے شاہ محمود قریشی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے دلچسپ جواب دے دیا ۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافی نے شاہ محمودقریشی سے سوال کیا کہ وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا ہے ،آپ کیا کہیں گے؟ تو جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اتنی بڑی تقریر میں یہ کوئی بحث کی بات ہی نہیں ہے ۔

بعد ازاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم عمران خان نے بتا دیا ہے کہ کرسی کی کوئی اہمیت نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے کہوں گا کہ حکومت چلی جائے لیکن نظریے پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح پیغام دیا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی مخالفت نہیں ہے ،پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، پی ٹی آئی کا ایک بھی رکن اسمبلی ادھر ا±دھرنہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی آج کی تقریر سے پی ٹی آئی کارکنان کا نظریہ ایک بار پھر تازہ ہو گیا ہے۔وزیر خارجہ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے تمام ملکی امور پرمفصل گفتگو کی ہے اور قوم کو بتایا ہے کہ معاشی طور پر ورثے میں کیا ملا ؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قوم کو مستقبل کا روڈ میپ دیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم خارجہ امور میں ذلت کے بھنور سے باہر نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر سے پی ٹی آئی کارکنان کے چہرے چمک اٹھے ہیں۔

مزید :

قومی -