ن لیگی رکن اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ کےبھی مراد سعید کے خلاف شرمناک الزامات ،نازیبا الفاظ پر سپیکر نے مائیک بند کروا دیا 

ن لیگی رکن اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ کےبھی مراد سعید کے خلاف شرمناک الزامات ...
ن لیگی رکن اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ کےبھی مراد سعید کے خلاف شرمناک الزامات ،نازیبا الفاظ پر سپیکر نے مائیک بند کروا دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے مواصلات ڈاکٹر عباداللہ خان نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب موڑ لیا ،ڈاکٹر عِبادُاللہ کے مراد سعید بارے نازیبا الفاظ پرسپیکر اسد قیصر برہم، مائیک بند کروا دیا،اپوزیشن کا شدید احتجاج ،ڈاکٹرعباداللہ خان کوجواب دینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کےرکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ خان نےایوان میں اظہارخیال کرتےہوئےایک بار پھر وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرتے رہے،سپیکر اسدقیصر کےبارہامرتبہ ٹوکنے کے باوجود بھی ڈاکٹر عباد اللہ نےمراد سعیدکےخلاف نازیبا الفاظ کااستعمال جاری رکھاتوسپیکر اسدقیصر نےاُنکا مائیک بند کروادیا جس پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج شروع کر دیا اور مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عباد اللہ کو جواب دینے کا موقع فراہم کیا جائے۔ڈاکٹرعباداللہ کا کہناتھاکہ  مرادسعیدنےاین آر او سے متعلق جھوٹ بولا،مراد سعید خود چلتاپھرتااین آراوہے،مرادسعید نےدو مرتبہ کہاکہ میں آپکے ساتھ بیٹھناچاہتاہوں لیکن میں نے کہا کہ میں اُس کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہتا،مرادسعید نےخود کہا  کہ وہ میرےگھرکےباہررات بارہ بجےتک انتظارکرتا رہا،یہ الفاظ میں نے نہیں خود مرادسعید نےکہے،کل میں ایوان میں نہیں تھا کوئی اوربیٹھا تھا،اسےناگوارنہیں لگے؟۔ڈاکٹرعباداللہ نے کہا کہ  مراد سعید کہتے ہیں کہ میں ان کےوالدسےملاہوں،میں حلف اٹھاتاہوں کہ میں آج بھی مرادسعیدکےوالدکونہیں جانتا،یہ ثبوت دےکہ ہم نےکہاں سٹے آرڈر لیا ہے؟۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -