”ہیڈ سینی ٹائزر مضر صحت بھی ہوتے ہیں“ امریکی ادارے نے خبردار کر دیا

”ہیڈ سینی ٹائزر مضر صحت بھی ہوتے ہیں“ امریکی ادارے نے خبردار کر دیا
”ہیڈ سینی ٹائزر مضر صحت بھی ہوتے ہیں“ امریکی ادارے نے خبردار کر دیا

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ہینڈ سینی ٹائزر کے اندھا دھند استعمال پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہی قسم کے سینی ٹائزر مفید نہیں ہوتے بلکہ کچھ مضر صحت بھی ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ملک میں زیر استعمال ایک میکسیکن کمپنی کے 9 سینی ٹائزرز کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ہے اور کمپنی کو تمام سٹاک 17 جون تک واپس اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ ایف ڈی اے نے ان پراڈکٹس میں میتھانول کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے صارفین کو خبردار کیا کہ جن سینی ٹائزرز میں میتھانول کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہو اس سے متلی، الٹی، سر درد، دھندلا دکھنا، بینائی کا کھو جانا، مرگی کے دورے اور کوما ہو سکتا ہے اور اعصابی نظام پر شدید مضر اثرات ہوسکتے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی وباءپھیلنے کے بعد سے سینی ٹائزرز کے استعمال میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور پاکستان میں جعلی سینی ٹائزرز بھی فروخت ہوئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تعلیم و صحت -