" 13 مارچ سے میری کسی تقریر میں کوئی فضلہ نہیں ہے " سرکاری نیوز ایجنسی نے وزیر اعظم کی تقریر کا سوشل میڈیا پر مذاق بنوادیا

" 13 مارچ سے میری کسی تقریر میں کوئی فضلہ نہیں ہے " سرکاری نیوز ایجنسی نے وزیر ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر جہاں اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے کی وجہ سے خبروں میں ہے تو وہیں سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی اس تقریر کو انتہائی فاش غلطی کے ذریعے چار چاند لگادیے ہیں۔

سرکاری خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی جانب سے وزیر اعظم کی تقریر کا کورونا کے حوالے سے حصہ ٹویٹ کیا گیا جس کے الفاظ کا ترجمہ کچھ یوں بنتا ہے" کورونا وائرس سے متعلقہ فیصلوں کے بارے میں حکومت میں کوئی ٹرینر نہیں ہے، 13 مارچ سے آج تک میری کسی بھی تقریر میں کوئی فضلہ نہیں ہے۔"

اس ٹویٹ کے الفاظ سے ہی لگتا ہے کہ وزیر اعظم نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہوگا بلکہ یہ سرکاری نیوز ایجنسی کی اپنی غلطی ہے۔ اے پی پی کو اس غلطی کا اندازہ ایک گھنٹے سے بھی زائد وقت کے بعد اس وقت ہوا جب سوشل میڈیا پر اس کے سکرین شاٹ شیئر ہونا شروع ہوئے۔ اے پی پی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا ہے لیکن اس کے سکرین شاٹ کبھی ڈیلیٹ نہیں کیے جاسکیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -