ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ کمی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کئی روز اضافے کے بعد آج 2300 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 2 ہزار 800 روپے ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق2 ہزار300 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار972 روپے کمی کے بعد88 ہزار134 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر15 ڈالر کمی کے بعد1762 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -