دیرپا ترقی محفوظ ماحول سے جڑی ہے، پاک فوج محفوظ ماحول کیلیے ضروری ہرممکن کوشش کرتی رہے گی: آرمی چیف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دیرپا اقتصادی و سماجی ترقی محفوظ ماحول سے جڑی ہے، پاک فوج محفوظ ماحول کیلیے ضروری ہرممکن کوشش کرتی رہے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور نیشنل سیکیورٹی اینڈوارکورس کے شرکا سے خطاب کیا اور پاکستان میں پائیدار امن پر اپنا وژن دیا۔
آرمی چیف نے خطے کی سلامتی کی صورتحال پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ اندرونی وبیرونی چیلنجز جامع قومی حکمت عملی کے متقاضی ہیں، ان چیلنجز سے نمٹنے کیلیے ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک میں دیرپا اقتصادی و سماجی ترقی محفوظ ماحول سے جڑی ہے، پاک فوج محفوظ ماحول کیلیے ضروری ہرممکن کوشش کرتی رہے گی، پاک فوج ملکی سلامتی و دفاع کیلئے پرُعزم ہے۔