دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب سکواڈ اور مینجمنٹ کے ارکان کے کورونا ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل، رپورٹس کب جاری ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب سکواڈ اور مینجمنٹ کے ارکان کے کورونا ٹیسٹ کا دوسرا ...
دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب سکواڈ اور مینجمنٹ کے ارکان کے کورونا ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل، رپورٹس کب جاری ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب ہونے والے سکواڈ اور مینجمنٹ کے ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا دوسرا مرحلہ مکمل کر لیا ہے جن کی رپورٹس ہفتے کو جاری کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب سکواڈ میں شامل 18 کھلاڑیوں اور مینجمنٹ میں شامل11 اراکین کے کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا جبکہ پہلے مرحلے میں جن 10 کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے ایک رکن کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ان کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ جمعہ کو ہو گا۔

پی سی بی کے مطابق پانچ ریزرو کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے ایک رکن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی مکمل ہو گئے۔ ان ریزرو کھلاڑیوں میں بلال آصف، عمران بٹ، محمد نواز، موسیٰ خان اور روحیل نذیر کے نام شامل ہیں۔محمد رضوان کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد روحیل نذیر کو بطور بیک اپ وکٹ کیپر ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -