پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ، اجرا کب سے شروع ہوگا ؟ جانئے

پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ، اجرا کب سے شروع ...
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ، اجرا کب سے شروع ہوگا ؟ جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسی  مہینے سے شہریوں کو نئے ڈیزائن کی نمبر پلیٹس کی فراہمی شروع کردی جائے گی، یہ فیصلہ سیف سٹی حکام کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی جانب سے رواں ماہ شہریوں کو نئی نمبر پلیٹس  جاری کرنا شروع کردی جائیں گی۔ نئی نمبر پلیٹس کا معاملہ جنوری 2019 سے رکا ہوا تھا، محکمہ ایکسائز نے 18 لاکھ افراد سے 1200 کے حساب سے پیسے وصول کرلیے تھے تاہم نئے ڈیزائن کے انتطار میں نمبر پلیٹس جاری نہیں کی گئی تھیں۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اب ایک کمپنی سے معاہدہ کرلیا ہے جس کے بعد نئی نمبر پلیٹس کا اجرا شروع ہوجائے گا۔ نئی نمبر پلیٹس کا سائز اور فونٹ بڑا رکھا گیا ہے، یہ فیصلہ سیف سٹی حکام کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ سیف سٹی حکام نے درخواست کی تھی کہ نمبر پلیٹس کے سائز اور فونٹ کو بڑا کیا جائے تاکہ کیمرے پر انہیں پہچاننے میں آسانی رہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -