کورونا وارڈز میں فرائض سر انجام دینے والی نرسز چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم

کورونا وارڈز میں فرائض سر انجام دینے والی نرسز چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم
کورونا وارڈز میں فرائض سر انجام دینے والی نرسز چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتی ہونے والی 5 ہزار نرسز چار ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں، بیشتر ہسپتالوں کے کورونا وارڈز میں فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔کورونا کیخلاف جنگ میں شریک 5 ہزار نرسز 4 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔ پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتی ہونیوالی 5 ہزار نرسز کو مارچ میں ٹیچنگ اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی پرمامور کیا گیا لیکن تاحال تنخواہ کی ادائیگی شروع نہیں ہوسکی۔ڈی جی نرسنگ پنجاب کوثر پروین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے نرسز کی اسناد کی تصدیق اور میڈیکل نہیں ہوسکا جس سے تنخواہ کی ادائیگی تاخیر سے دوچار ہوئی تاہم جلد جانچ پڑتال کے عمل کو مکمل کرکے بقایاجات کے ساتھ تنخواہ معمول کے مطابق ملنا شروع ہوجائے گی۔