دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب قومی کھلاڑی اس وقت کہاں ہیں اور مصباح الحق نے آج کیا کام کیا؟ تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب قومی کھلاڑی اس وقت کہاں ہیں اور مصباح الحق نے آج کیا ...
دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب قومی کھلاڑی اس وقت کہاں ہیں اور مصباح الحق نے آج کیا کام کیا؟ تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں جہاں انہیں بائیو سیکیور ماحول فراہم کیا گیا ہے جبکہ چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیم ڈاکٹر نے انہیں آج لیکچر بھی دیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ٹیسٹ میں منفی رپورٹس کے حامل تمام کھلاڑی نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں جو 28 جون کو خصوصی طیارے کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ ہوٹل میں مقیم کھلاڑیوں نے دوسرا دن بھی مصروفیت میں گزارا جبکہ قومی ٹیم کے ڈاکٹر اور ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو لیکچرز بھی دئیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق اور سپن باﺅلنگ کوچ مشتاق احمد نے کھلاڑیوں سے اپنا تجربہ شیئر کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20میچز کی سیریز اگست اور ستمبر میں کھیلی جائے گی۔

مزید :

کھیل -