”ہم بھی پاکستان کی میزبانی کیلئے تیار ہیں“ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے شاندار اعلان کر دیا

”ہم بھی پاکستان کی میزبانی کیلئے تیار ہیں“ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے شاندار ...
”ہم بھی پاکستان کی میزبانی کیلئے تیار ہیں“ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے شاندار اعلان کر دیا

  

آکلینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں سال نومبر کے بعد پاکستان سمیت 4 ممالک کی ٹیموں کی میزبانی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں سال نومبر کے بعد پاکستان ،ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی ٹیم کیخلاف سیریز کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ ان تمام ٹیموں کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان 17 جولائی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈیوڈ وائٹ نے رواں سال مکمل انٹرنیشنل سیزن کے انعقاد کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے طور پر تمام ممالک سے بات چیت مکمل کر لی ہے۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 2، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گی جبکہ سیریز میں مختصر دورانئے کے میچز بھی شامل ہیں اور اس حوالے سے تمام معلومات جلد ہی مہیا کر دی جائیں گی۔

مزید :

کھیل -