بلاول بھٹو زرداری سے افغان سفیر کی ملاقات ،دونوں کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟تفصیل آ گئی

بلاول بھٹو زرداری سے افغان سفیر کی ملاقات ،دونوں کے درمیان کیا گفتگو ...
بلاول بھٹو زرداری سے افغان سفیر کی ملاقات ،دونوں کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟تفصیل آ گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں مقیم افغان سفیر عاطف مشال نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں ممالک کے تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر  عاطف مشال نے تفصیلی ملاقات کی ،ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی اور افغان سفیر کے درمیان باہمی دلچسپی اور دونوں ممالک کے تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ افغان سفیر سے گفتگو کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ہمیشہ پالیسی رہی ہے کہ جمہوری، مضبوط اور پر امن افغانستان خطے میں امن اور ہم آہنگی ہو۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون سے امن ، ترقی اور استحکام آئے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -