قومی ائیر لائن حکام نے مشتبہ لائسنس رکھنے والے تمام پائلٹس کو گراونڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا

قومی ائیر لائن حکام نے مشتبہ لائسنس رکھنے والے تمام پائلٹس کو گراونڈ کرنے کا ...
قومی ائیر لائن حکام نے مشتبہ لائسنس رکھنے والے تمام پائلٹس کو گراونڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا

  

لاہور (خبر نگار)قومی ائیر لائن حکام نے مشتبہ لائسنس رکھنے والے تمام پائلٹس کو گراونڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق مشتبہ لائسنس کے حامل 150 پائلٹس کو طیارہ اڑانے سے روک دیا گیا ہے اور جو پائلٹ اپنے لائسنس کی تصدیق کرا لیں گے انہیں ڈیوٹی پر لے لیا جائےگا۔ترجمان نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں پائلٹس کو گراونڈ کرنے سے پی آئی اےفلائٹ آپریشن متاثر ہوگا لیکن فلائٹ سیفٹی اور مسافروں کا تحفظ تجارتی مفادات سے بالا تر ہے۔ترجمان نے بتایا کہ جعلی ڈگری کے حامل 6 پائلٹس کو پہلے ہی ملازمت سے نکالا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ 22 مئی کو کراچی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے سے مشتبہ لائسنس رکھنے والے پی آئی اے کے پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم اور متعلقہ حکام کی جانب سے حادثے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -