ریال میڈرڈ کی سپینش لیگ میں ایک اور فتح، پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کر لی

ریال میڈرڈ کی سپینش لیگ میں ایک اور فتح، پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن بھی حاصل ...
ریال میڈرڈ کی سپینش لیگ میں ایک اور فتح، پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کر لی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف فٹ بال کلب ریال میڈرڈ نے سپینش لیگ میں ’مایورکا‘ کو 0-2 سے شکست دے کر ناصرف ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے بلکہ 60 پوائنٹس کیساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپینش لیگ میں بارسلونا کی ٹیم کے بھی 68 پوائنٹس ہیں لیکن دونوں ٹیموں میں ’گول‘ کے فرق کی وجہ سے بارسلونا دوسرے نمبر پر ہے۔ چیمپین ٹیم ریال میڈرڈ کو ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے اس میچ میں فتح درکار تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ’مایورکا‘ کیخلاف انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

میچ کے 19 ویں منٹ میں جونیئر نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرے ہاف میں سرجیو راموس نے ریال میڈرڈ کے لئے دوسرا گول کر کے 2 گولوں کی برتری دلا دی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ ریال میڈرڈ کے 31 میچز میں 68 پوائنٹس ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ ٹاپ پوزیشن پر آ گئی ہے جبکہ بارسلونا کے بھی 31 میچز میں 68 پوائنٹس ہیں لیکن وہ گول ڈیفرنس کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید :

کھیل -