ڈرائیور لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند کراچی کے افراد کیلئے زبردست خوشخبری، اہم فیصلہ کر لیا گیا

ڈرائیور لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند کراچی کے افراد کیلئے زبردست خوشخبری، ...
ڈرائیور لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند کراچی کے افراد کیلئے زبردست خوشخبری، اہم فیصلہ کر لیا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) روشنیوں کے شہر کراچی میں تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچز ایس او پیز کے تحت کھولنے کی تیاری کر لی گئی ہے اور اس مقصد کیلئے پولیس شعبہ ڈرائیونگ لائسنس نے سفارشات بھی حکومت کو ارسال کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ڈی ایل کا تمام برانچز کو عملے کیلئے 27 جون سے کھولنے کا حکم دیا ہے جبکہ سندھ حکومت سے اجازت ملتے ہی برانچز عوام کیلئے بھی کھول دی جائیں گی البتہ ایس او پیز کے ساتھ لائسنس برانچز کھولے جانے کے بعد آپریشن محدود رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وباءاور لاک ڈاؤن کے پیش نظر تمام لائسنس برانچز 3 ماہ سے بند ہیں اور لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد لائسنس بنوانے کیلئے فکر مند ہیں۔ رواں سال جنوری میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کو فری میڈیکل کٹ دینے کافیصلہ کیا گیا تھا، میڈیکل کٹ میں جان بچانے والی دواؤں سمیت تمام ضروری ادویات موجود تھیں۔

خیال رہے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے شہر میں تین مقامات ناظم آباد، کلفٹن اور کورنگی میں ڈرائیونگ لائسنس مراکز قائم ہیں جہاں یومیہ سینکڑوں شہری ڈرائیونگ لائسنس بنوانے آتے ہیں اور انہیں کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -