" وزیر اعظم کی زبان پھسل گئی تھی"

" وزیر اعظم کی زبان پھسل گئی تھی"

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں اسامہ بن لادن کو شہید کیا گیا تو اس پر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا، سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف طرح طرح کے بیانات دیے جارہے ہیں، ایسے میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیر اعظم کے بیان کی وضاحت کی ہے۔

فواد چوہدری نے حامد میر کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن کوشہید کہنا واضح طورپر زبان پھسل جاناہے۔

فواد چوہدری نے وزیر اعظم کے خلاف کسی بھی سازش کے امکان کو مسترد کردیا اور کہا کہ پاکستان میں ہر واقعہ کے پیچھے سازش ڈھونڈی جاتی ہے، وزیر اعظم کے ساتھ اس لیے کوئی سازش نہیں ہوسکتی کیونکہ ان کے علاوہ بندہ ہی کوئی نہیں ہے، پاکستان میں اگر بڑا لیڈر ہے تو وہ عمران خان ہے اور ان کا کوئی چیلنج ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر حکومت میں مسائل ہوتے ہیں اور اس حکومت میں بھی ہیں، ہمارے بعض وزیروں کے کچھ گلوے شکوے ہیں اور ان میں وزن بھی ہے، ان کا ذاتی طور پر شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین اور اسد عمر کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ٹوئٹر کے 20 میں سے 8 ٹاپ ٹرینڈز وزیر اعظم کی تقریر میں اسامہ بن لادن کو شہید کہے جانے کے حوالے سے ہیں۔ اس وقت سوشل میڈیا پر پی ایم آئی کے اسمبلی سپیچ، اسامہ بن لادن، شہید، عمران خان،طالبان، اسامہ، پرائم منسٹر اور دی پی ایم کے ہیش ٹیگز ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -