چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو موصول دھمکی آمیز ویڈیو کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو موصول دھمکی آمیز ویڈیو کا نوٹس لے ...
چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو موصول دھمکی آمیز ویڈیو کا نوٹس لے لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو موصول دھمکی آمیز ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ دھمکی آمیز ویڈیو میں اعلیٰ عدلیہ اور ججز کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی۔اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے دھمکی آمیز ویڈیو کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا،اس کیس کی سماعت کل صبح کورٹ نمبر ایک میں ہوگی۔

یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے خاوند کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، پولیس کارروائی کرے۔مسز سرینہ عیسیٰ کی طرف سے جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ ایک شخص اُن کےخاوندکوایک ویڈیو میں قتل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کو قتل کی دھمکیاں دینا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا تھانے میں جمع کروائے گئے مواد کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی جائے اور پولیس اس معاملے پر ایکشن لے۔

مزید :

قومی -