بلاول بھٹو کا وزیر اعظم عمران خان کو مباحثے کا چیلنج،سینیٹر فیصل جاوید نے ایسا کرارا جواب دے دیا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت تلملا اٹھے گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم کو چیلنج کرنےسےپہلےہمارےکسی رکن صوبائی اسمبلی کاسامناکرنےکی ہمت پیدا کریں،بلاول کوشوق ہےتوپہلےپی ٹی آئی کےکسی یوسی چیرمین سے مناظرہ جیت کر دکھائیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی جانب سےوزیراعظم عمران خان کو چیلنج پر سینیٹر فیصل جاوید نے بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئے کہا ہےفرزند زرداری جانتے نہیں مباحثے دلائل اور کردار کے زور سے جیتے جاتے ہیں،فرزند زرداری ہمارے کسی رکن صوبائی اسمبلی کاسامنا کرنے کی ہمت پیدا کریں،بلاول کو شوق ہے توپہلےپی ٹی آئی کےکسی یوسی چیرمین سےمناظرہ جیت کر دکھائیں۔سینیٹرفیصل جاویدکاکہناتھاکہ بلاول بھٹوقومی اسمبلی کےہمارےکسی رکن سےمباحثہ جیت کر دکھائیں،بلاول بھٹو ہمارے کسی رکن صوبائی اسمبلی کا سامنا کرنے کی ہمت پیدا کریں،اسکے بعد سوچیں گے کہ بلاول بھٹو کے ساتھ مزید کس سطح اور فورم پر گفتگو کرنا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جانتے نہیں مباحثے کرپشن کے نہیں دلائل، نظریات سے جیتے جاتے ہیں۔
یاد رہےکہ قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے وزیراعظم کو لیکچر دینے کا شوق ہے مگر اس کو اپنے لیکچر پر عمل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، وزیراعظم نے کہا کہ میں ہر بدھ کو آکر ڈیبیٹ کرے گا، اب دو سال ہو چکے ہیں لیکن ہمارے وزیراعظم صاحب نے اس پر ابھی تک عمل نہیں کیا، اس وعدے پر یو ٹرن لیا ہے اور آج بھی تقریر کرکےچلےگئے،اگر وزیراعظم نےڈیبیٹ کرنی ہےتو انہیں ہمارے سوالوں کےجواب دیناپڑیں گے،ہمارا وزیراعظم ہمارے سوالوں کے جوابات نہیں دے رہا، نہ معیشت پر ان کو کچھ جواب دینے کا ہے، نہ فارن پالیسی پر تو اس لئے وہ ڈیبیٹ کرنے لئے تیار نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں وزیراعظم کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ یا تو ادھر آکر ڈیبیٹ کرے، فیس ٹو فیس ڈیبیٹ کرے جہاں آپ اپوزیشن کے سوالوں کے جواب دو یا ٹی وی پر آکر جواب دو ہم ٹی وی پر جانے کے لئے تیار ہیں اور ہم سے ٹی وی پر ڈیبیٹ کریں تاکہ آپ جو جھوٹ اس قوم میں پھیلاتے ہو، جو آپ جھوٹ ہر تقریر میں سناتے ہو، جو جھوٹ آپ ہر پریس کانفرنس میں بولتے ہو اس کا جواب آپ کو دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین صاحب! آپ دیکھ لیں کہ ہمارا وزیراعظم بزدل ہے نہ ادھر جواب دینے کے لئے تیار ہوگا، نہ ٹی وی پر ڈیبیٹ کرنے کو تیار ہوگا، ہمارا وزیراعظم اپنی تقریر میں ہمیں اپنی فارن ٹرپس کی کہانی سنا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اسمبلی میں بجٹ کی اختتامی تقریر ایسے لگ رہی تھی جیسے حکومت کے اختتام کی تقریر تھیم مسئلہ یہ تھا کہ اس تقریر میں کوئی سچ نہیں تھا۔