آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے 21 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردیے
لاہور(خبر نگار) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے21پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کو ناقص کارکردگی پر تبدیل اور ان کی جگہ راشد ہدایت کو ایس پی ڈولفن تعنیات کردیا ہے۔ اے آئی جی انسپکشن سی پی او پنجاب لاہور عثمان اعجاز باجوہ کو اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینالسز انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہورتعنیات کردیا ہے۔ اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینالسزانویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور عمارہ اطہر کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
تقرری کے منتظرتصور اقبال کو ایس پی ایڈمن گوجرانوالہ۔ ایڈیشنل ایس پی ڈ ولفن لاہور عائشہ بٹ کو ایس پی پولیس ٹریننگ کالج لاہور تعنیات کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاہور ملک جمیل ظفر کو ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ لاہور کا اضافی چارج۔ ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ محمد راشد ہدایت کو ایڈیشنل ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور تعینات کرنے کے ساتھ ایس پی موبائلز لاہور کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔
تقرری کے منتظر میاں محمد ممتاز حیات مانیکا کو ایس پی انویسٹی گیشن 1انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور، ایس پی انویسٹی گیشن 2انویسٹی گیشن پنجاب لاہورنوید اجمل کو ایس پی ایڈمن اسٹیشن انویسٹی گیشن پنجاب لاہور۔ تقرری کے منتظر محمد اسلم خان کو بٹالین کمانڈر 4پی سی فیصل آباد۔ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر طارق محمود کو ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین۔ ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین محمد اشرف اعوان کو ڈپٹی ڈائیریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے10 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جس کے تحت ڈی ایس پی ٹیلی پنجاب لاہور سید منتظر مہدی کاظمی کو ایس ڈی پی او سرور روڈ لاہور تعنیات کردیا ہے۔ ڈی ایس پی سیکیورٹی ٹیررازم پری وینشن لاہور اشفاق احمد کو ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن لاہور تعنیات کردیا ہے۔اسی طرح ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن لاہور سید سہیل حسین کاظمی کوڈی ایس پی سیکیورٹی ٹیریزم پری وینشن لاہور۔ ڈی ایس پی پی ایچ پی مظفر گڑھ لیہ عبدالرحیم کو ایس ڈی پی او کینٹ ملتان۔ ایس ڈی پی او کینٹ ملتان عمران مشتاق ملک کو ڈی ایس پی لیگل ون۔
ڈی ایس پی انوسٹی گیشنIII- ملتان حسن محمود کو ایس ڈی پی او دہلی گیٹ ملتان،
ایس ڈی پی او سٹی ساہیوال تصور علی کو ایس ڈی پی او پپلاں میانوالی،
ایس ڈی پی او پپلاں میانوالی محمد شاہد نذیر کی خدمات مزید تعیناتی کے لیے ایڈیشنل آئی جی CTDملتان کے سپرد کی گئ ہیں۔ڈی ایس پی آر آئی بی شیخوپورہ ریجن رضوان منظور کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن VI- انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہورجبکہ ایس ڈی پی او بھوآنہ چنیوٹ نوید مرتضیٰ کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔