خواجہ آصف کو ٹی وی پر۔۔۔فواد چوہدری نے ن لیگی رہنما کو ایسا مشورہ دے دیا کہ آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہو جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے متبادل پروگرام دیتی ہیں مناظرے نہیں کرتیں، خواجہ آصف کو ٹی وی پر کامیڈی پروگرام کرنے چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج بچگانہ ہے، آپ ایک سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں، مناظرے فرقہ ورانہ گروہ کرتے ہیں، سیاسی جماعتیں اپنے متبادل پروگرام دیتی ہیں مناظرے نہیں کرتیں، آپ کی متبادل بجٹ تجاویز کدھر ہیں؟انہوں نےخواجہ آصف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اِنہیں ٹی وی پر کامیڈی پروگرام کرنے چاہئیں۔