شوہر کا بیوی پر فحش فلم دیکھنے کیلئے دباو، انکار پر ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

شوہر کا بیوی پر فحش فلم دیکھنے کیلئے دباو، انکار پر ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ ...
شوہر کا بیوی پر فحش فلم دیکھنے کیلئے دباو، انکار پر ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ میں شوہر نے مبینہ طور پر فحش فلم نہ دیکھنے پر اپنی بیوی کی پٹائی کردی۔

ضلع پانی پت کے آٹھ مرلا چوک کے علاقے میں ایک خاتون نے الزام لگایا کہ اس کا شوہر اس پر فحش فلمیں دیکھنے کیلئے دباو ڈالتا ہے اور انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔  گزشتہ روز جب خاتون اپنے بھائی کے ساتھ سسرال گئی تو اس کے شوہر نے دونوں پر حملہ کردیا جس کے جواب میں خاتون کے بھائی نے ڈنڈے سے اپنے بہنوئی کا سر پھاڑ دیا۔ شور سن کر علاقہ مکین جمع ہوئے تو بہن بھائی وہاں سے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون گزشتہ 2 سال سے اپنے شوہر سے جھگڑا کرنے کے بعد میکے میں رہ رہی ہے، اس کے شوہر نے اس پر اور اس کے بھائی پر مارپیٹ اور 10 لاکھ روپے چرانے کا الزام لگایا ہے، پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -