اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو ۔۔۔میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی کیمپ میں مراد علی شاہ کو بڑی دھمکی دے دی

اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو ۔۔۔میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ اسمبلی کے باہر ...
اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو ۔۔۔میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی کیمپ میں مراد علی شاہ کو بڑی دھمکی دے دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کے مسائل حل نہیں ہورہے، جو لوگ دھرنے میں بیٹھے ہیں ان کے پاس مختلف شہروں کا مینڈیٹ ہے،اگر ہمارے مسائل حل نہیں ہوتے تو ہم اس کے بعد والے مرحلے کا سوچیں گے،ہماری گزارش ہے کہ وزیر اعلی ٰ سندھ اس معاملے کو دیکھیں،عباسی شہید ہسپتال میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے جدید ترین لیبارٹری‘ آئسولیشن وارڈ قائم کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر اور مئیر کراچی وسیم اختر  نے سندھ اسمبلی کے باہر ایم کیو ایم کے اراکین  اسمبلی کے احتجاج میں شرکت کی اور ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے پیسوں سےچل رہی ہے، اگر ہمارے مسائل نہ کیے گئے تو ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم اگلا قدم اٹھائیں،سندھ کا آدھے سے زیادہ مینڈیٹ ہمارے پاس ہے،جو لوگ دھرنے میں بیٹھے ہیں ان کے پاس مختلف شہروں کا مینڈیٹ ہے،اگر ہمارے مسائل حل نہیں ہوتے تو ہم اس کے بعد والے مرحلے کا سوچیں گے،ہماری گزارش ہے کہ وزیر اعلی ٰ سندھ اس معاملے کو دیکھیں اور  ہمارے مسائل حل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وفد ہمارے پاس آیا ان کے مشکور ہیں لیکن بتایا جائے کے ایم سی کو پیسے کیوں نہیں دیئے جاتے؟این ایف سی کا ایشو پورا پاکستان جانتا ہے،ہمارے ایم پی ایز کراچی کےمسائل پر آواز اٹھاتے رہے ہیں،کراچی کے ہسپتالوں کا حال سب کے سامنے ہے،ہماری گزارش ہے کہ وزیر اعلی ٰ سندھ اس معاملے کو بھی دیکھیں

اس سے قبل عباسی شہید ہسپتال میں  لیبارٹری کے افتتاح کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید وسیم اختر نے کہا کہ  آج عباسی شہید ہسپتال اور کراچی شہر کے لیے انتہائی اہم دن ہے ہماری محنت رنگ لائی ہے اور عباسی شہید ہسپتال میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے جدید ترین لیبارٹری‘ آئسولیشن وارڈ قائم کیا ہے،مفت کورونا وائرس ٹیسٹ کی سروس کو ہم مخیر حضرات کی مدد سے ہی جاری رکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے چیلنج تھا لیکن ہم نے اسے قبول کرتے ہوئے پورا کیا،مجھےفخرہےکہ کےایم سی کےپاس ٹاپ ڈاکٹرز اور ماہرین موجود ہیں،جو لوگ کورونا وائرس کی علامات کے باعث ہسپتال آئیں گے ان کی پہلے ایگزامی نیشن کر کے سیمپل کلکشن پوائٹ پر حاصل کیا جائے گا، حکومت ہماری مدد کرے۔میئر کراچی نے کہا کراچی کے جو شہری کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے وہ اب عباسی شہید ہسپتال میں مفت ٹیسٹ کروا سکیں گے ،کورونا وارڈ‘ اور آئی سی یو بھی تعمیر کیا گیا ہے جہاں بیک وقت 30 بستر موجود ہیں، 18وینٹی لیٹرز کی سہولت بھی وارڈز میں فراہم کی گئی ہے

عباسی شہید ہسپتال میں مفت کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے جدید لیبارٹری میں روزانہ 65ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے جبکہ پروفیسرز ، ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ عملہ لیبارٹری میں تعینات کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -