جلد دولت کمانے والوں کو سمجھنا چاہیے کہ ۔۔۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ایسی بات کہہ دی راتوں رات کروڑ پتی بننے کا خواب دیکھنے والوں کی روح کانپ جائے گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب، احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،نیب میں پیشی کے دوران تمام ملزمان کی عزت نفس کو یقینی بنایا جائے،بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جو ہمارے وسائل کھا رہی ہیں،جلد دولت کمانے والوں کو سمجھنا چاہیے قبر میں خالی ہاتھ جانا ہے۔
نجی ٹی وی کےمطابق قومی احتساب بیوروکےچیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نےکہاہےکہ تمام انکوائریوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے اور نیب میں پیشی کے دوران تمام ملزمان کی عزت نفس کو یقینی بنایاجائے،نیب شفافیت اورقانون کی بالادستی پریقین رکھتاہے،نیب، احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرعمل پیراہے۔چیئرمین نیب کاکہناتھا کہ نجی ہاؤسنگ اور کوآپریٹو سوسائٹی کے کیسز قانون کے مطابق مکمل کیے جائیں گے، تمام ریگولیٹرز جعلی اور غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے اشتہارات کا نوٹس لیں۔انہوں نےکہاکہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑہےجوہمارےوسائل کھارہی ہے،دیانت اوررزق حلال ہمیشہ مستفید ثابت ہوتےہیں،جلد دولت کمانے والوں کو سمجھنا چاہیے قبر میں خالی ہاتھ جانا ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنایا گیا تھا،نیب نے ڈبل شاہ کی لوٹی ہوئی 4 ارب کی رقم کی وصولی کرکے متاثرین کو واپس کردی تھی،ملزم تصور گیلانی سے 1.2ارب روپے متاثرین کو واپس کردیئے۔