پی ایس ایل 6 فائنل، ملتان کا وہ باؤلر جس نے ایک ہی اوور میں تین شکار کرکے پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن کے بخیے ادھیڑ دیے

پی ایس ایل 6 فائنل، ملتان کا وہ باؤلر جس نے ایک ہی اوور میں تین شکار کرکے پشاور ...
پی ایس ایل 6 فائنل، ملتان کا وہ باؤلر جس نے ایک ہی اوور میں تین شکار کرکے پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن کے بخیے ادھیڑ دیے
سورس: Twitter

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ 6 (پی ایس ایل 6) کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کے عمران طاہر نے اہم موقع پر ایک ہی اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کی جیت کیلئے راہ ہموار کی۔

فائنل مقابلے میں عمران طاہر سترہواں اوور کروانے آئے تو پہلی دو گیندوں پر انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی لیکن تیسری گیند انہوں نے گوگلی کرائی جو پشاور زلمی کے ردر فورڈ کی سمجھ میں بالکل نہ آئی اور وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اگلی گیند پر سنگل ہوا تو اوور کی چوتھی گیند پر وہاب ریاض تجربہ کار عمران طاہر کی گیند کا سامنا نہ کرپائے اور چلتے بنے۔ اوور کی آخری گیند عمران طاہر نے ایک بار پھر گوگلی کرائی اور محمد عمران کی وکٹ لے اڑے۔

عمران طاہر اگر ایک ہی اوور میں تین وکٹیں نہ لیتے تو یقیناً میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوتا اور مداحوں کے دل آخری گیند تک دھڑکتے رہتے لیکن انہوں نے یہ معرکہ سر کرکے ملتان کے مداحوں کیلئے آسانیاں پیدا کردیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 48 رنز سے شکست دے کر پہلی بار چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -PSL -PSL News Update -