اپوزیشن لیڈر کو بجٹ تقریر سے روکنا زرداری جمہوریت کا نیا رنگ ہے ، فواد چودھری 

اپوزیشن لیڈر کو بجٹ تقریر سے روکنا زرداری جمہوریت کا نیا رنگ ہے ، فواد ...
اپوزیشن لیڈر کو بجٹ تقریر سے روکنا زرداری جمہوریت کا نیا رنگ ہے ، فواد چودھری 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پی اے سی پر قبضے کے بعد اپوزیشن لیڈر کو تقریر سے بھی روک دیا گیا، اپوزیشن لیڈر کو بجٹ تقریر سے روکنا زرداری جمہوریت کا نیا رنگ ہے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ جمہوریت کا ورد پیپلزپارٹی سے 24گھنٹے سن لیں ، جمہوری اصولوں کی اگر کہیں پاسداری نہیں تو وہ سندھ ہے ، سندھ میں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے ۔

ادھر وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شکست مسلم لیگ ن کا مقدر ہے ، عمران خان کا یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، زرداری کو پنجاب میں کام کرنا چاہئے یہ اچھی بات ہے ، اپوزیشن نے اب تک کوئی ایک ریلی حکومت کے خلاف نکالی ، حکومتی ترجمان اپوزیشن کو جواب دیتے رہیں گے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ بچ نہیں سکتے ، انہیں قانون کے شکنجے میں آنا ہے ، ملک میں مہنگائی کا مسئلہ ہے اور اسے ختم کرنا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -