پی ایس ایل،فردوس عاشق اعوان کی ملتان سلطان کو چیمپئن بننے پر مبارکباد

پی ایس ایل،فردوس عاشق اعوان کی ملتان سلطان کو چیمپئن بننے پر مبارکباد
پی ایس ایل،فردوس عاشق اعوان کی ملتان سلطان کو چیمپئن بننے پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) پنجاب حکومت کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کی فاتح ٹیم ملتان سلطان کو مبارکباد پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کو پہلی بارپی ایس ایل چیمپئن بننے پر مبارکباد۔ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان کی کارکرددگی انتہائی متاثر کن رہی۔ سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے زبردست کپتانی سے اپنا لوہا منوایا۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔ زلمی کی فائنل تک رسائی کا سفر انتہائی لاجواب تھا۔پاکستان زندہ باد۔