آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال، حکومت سے مذاکرات آج ہوں گے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف ملک گیر ہڑتال جاری ہے جس کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت اور ایسوسی ایشن میں مطالبات کی منظوری کیلئے آج مذاکرات ہوں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے 2 فیصد کی جائے،انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ایجنٹ ریٹ میں بھی ایک فیصد کمی کی جائے، آئل کمپنیوں کو 15 دن میں ادائیگی کا پابند کیا جائے۔
ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات منظور نہ کیے تو ہڑتال جاری رہے گی۔