رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی 

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ...
رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی 

  

پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت سپریم کورٹ رجسٹری میں ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کیا علی وزیر کی تقریر کے ترجمے کی کاپی موجود نہیں ہے ۔

عدالت نے علی وزیر کی تقریر کے ترجمے کی کاپی طلب کر لی ، ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علی وزیر کی تقریر کا پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر نے ترجمہ کیا تھا،انسداد دہشتگردی کی عدالت کی ہدایت پر تقریر کا پشتو سے اردو میں ترجمہ کیا گیا تھا۔

عدالت نے ترجمے کی کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -