پانی کے بعد وفاق نے سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا ہے،ناصر شاہ کا حکومت پر الزام

پانی کے بعد وفاق نے سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا ہے،ناصر شاہ کا حکومت پر الزام
پانی کے بعد وفاق نے سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا ہے،ناصر شاہ کا حکومت پر الزام

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے سندھ میں صنعتوں کو گیس کی بندش پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کے بعد وفاق نے سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی رگ کاٹی جا رہی ہے، صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں معطل ہیں،سندھ کو پانی، گیس، بجلی کی بندش کر کے وفاقی حکومت آخر چاہتی کیا ہے؟ملک میں گرمی میں بھی گیس کا مصنوعی بحران پیدا کردیا گیا ہے۔

ناصرشاہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صنعتوں کو گیس کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے، ان کا کہنا تھا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں سندھ حکومت صنعتکاروں اور مزدوروں کے ساتھ مل کر احتجاج کی کال دے گی۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -سندھ -کراچی -