وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سبی میں ایف سی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگرد حملے کی مذمت

 وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سبی میں ایف سی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگرد حملے کی ...
 وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سبی میں ایف سی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگرد حملے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سبی میں فرنٹیئر کور(ایف سی) کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریاست پوری طاقت سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرے گی، ایف سی بلوچستان نے ملکی سلامتی اور حفاظت کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع سبی میں فرنٹیئر کور کی گشت پر مامور ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے سے 5 بہادر جوان شہید ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں امن دشمنوں کو بھی بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔