ویکسی نیشن نہ کرانے والوں پر کوئٹہ انتظامیہ نے پابندیاں عائد کر دیں ،سرکاری دفاتر، شادی ہالز، شاپنگ مالز ، بینکوں میں داخلہ ممنوع

ویکسی نیشن نہ کرانے والوں پر کوئٹہ انتظامیہ نے پابندیاں عائد کر دیں ،سرکاری ...
ویکسی نیشن نہ کرانے والوں پر کوئٹہ انتظامیہ نے پابندیاں عائد کر دیں ،سرکاری دفاتر، شادی ہالز، شاپنگ مالز ، بینکوں میں داخلہ ممنوع

  

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے خلاف بڑی پابندیاں عائد کر دیں ، جو لوگ ویکسی نیشن نہیں کرا رہے انتظامیہ کی جانب سے ان کےسرکاری دفاتر ، بینکوں ، پبلک ٹرانسپورٹ ، شاپنگ مالز ، تفریحی مقامات پر داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں شاپنگ مالز ، دکانداروں کو کورونا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، شادی ہالز میں بھی بغیر ویکسی نیشن کارڈ کے مہمانوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

واضح رہے بلوچستان میں اب تک 26ہزار893افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے 304جاں بحق ہو گئے ، صوبے میں اب بھی 793ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

مزید :

قومی -