زرعی،تجارتی اور صنعتی مقاصد کیلئے قرض کاترمیمی بل 2021 سینیٹ میں پیش

زرعی،تجارتی اور صنعتی مقاصد کیلئے قرض کاترمیمی بل 2021 سینیٹ میں پیش
زرعی،تجارتی اور صنعتی مقاصد کیلئے قرض کاترمیمی بل 2021 سینیٹ میں پیش

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے زرعی،تجارتی اور صنعتی مقاصد کیلئے قرض کاترمیمی بل 2021 سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں مالیاتی اداروں، محفوظ ترسیلات اورایس بی بی بینکنگ سروسز کارپوریشن میں ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیاگیا جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سےکمپنیوں سے متعلق ایکٹ 2017 کا ترمیمی بل 2021 بھی ایوان میں پیش کیا گیا، سینیٹ ایوان میں تمام بل وزیرمملکت علی محمدنے پیش کیے ،چیئرمین سینیٹ نے تمام بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپر د کردیئے ۔

اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات 12 بجے اچانک 40 نکاتی ایجنڈا شامل کیا گیا،ہمیں کم ازکم تیاری کیلئے دوسے تین دن کا وقت دینا چاہئےجس کے جواب میں سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ آج اس لیے 40 نکات شامل کیے تاکہ معاملہ کمیٹیوں کوبھجوایاجاسکے، چاہتے ہیں کمیٹیاں اپنا کام مکمل کریں تاکہ یہ بل کی شکل میں آجائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -