پاکستان کرکٹ بورڈ سے الگ ہونے کے بعد بیٹنگ کوچ یونس خان نے پہلا بیان جاری کر دیا ، بڑی بات کہہ دی 

پاکستان کرکٹ بورڈ سے الگ ہونے کے بعد بیٹنگ کوچ یونس خان نے پہلا بیان جاری کر ...
پاکستان کرکٹ بورڈ سے الگ ہونے کے بعد بیٹنگ کوچ یونس خان نے پہلا بیان جاری کر دیا ، بڑی بات کہہ دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ پلیئر یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ اچانک اپنے راستے الگ کر لیئے جس نے سب کو حیران کر دیاہے تاہم اب سابق بیٹنگ کو چ کا پہلا بیان سامنے آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق یونس خان کا کہناتھا کہ میں پی سی بی کو سہارا دینے گیا تھا مگر اسے نہیں چاہیے تھا، اس لیے واپس آ گیا ہوں ،ریٹائرمنٹ کے وقت ہی چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ نوکری لے لیں ، بعدازاں بھی ہر کوئی کہتا رہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے کام کریں ، میں تین سال تک سوچتا رہا اور اب جا کر حامی بھری تھی ،باہر آ کر اب دوسروں کی طرح باتیں کروں تو درست نہیں ہو گا ، چار ، چھ ماہ گزرنے دیں پھر بات کروں گا ۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کو دورہ انگلینڈ کے دوران بیٹنگ کوچ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پی سی بی کی جانب سے بیٹنگ کوچ کا بندوبست کرنے کا اعلان کیا گیاہے ۔

مزید :

کھیل -