(ق) لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، گورنر پنجاب چوہدری سرور

 (ق) لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، گورنر پنجاب چوہدری سرور
 (ق) لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، گورنر پنجاب چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ (ق) لیگ سمیت تمام اتحادی اور عوام حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، سیاسی مخالفین ملکی ترقی کو بریک لگانے کیلئے انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سے صوبائی وزیر سید صمصام بخاری نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی معاملات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرورکا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کیخلاف اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، کرپشن کا خاتمہ، بلاتفر یق شفاف احتساب ملک و قوم کیلئے لازم ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے،تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں، حکومت اداروں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے،بھارت سے پاکستان میں امن و استحکام برداشت نہیں ہو رہا، امن دشمنوں کے عزائم کو کس صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، دہشت گردی کیخلاف 22 کروڑ پاکستانی ایک پیج پر ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک خوشحال ہوگااور وفاقی اور پنجاب حکومت نے ایک عوام دوست بجٹ دیا ہے۔