آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میں اختلافات، بڑے گروپ نے ہڑتا ل سے لاتعلقی ظاہر کردی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میں اختلافات، بڑے گروپ نے ہڑتا ل سے لاتعلقی ظاہر کردی
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میں اختلافات، بڑے گروپ نے ہڑتا ل سے لاتعلقی ظاہر کردی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئل ٹینکر ز ایسوسی ایشن ملک گیر ہڑتال کے معاملے پر اختلافات کے باعث تقسیم ہوگئی، راجہ سعید گروپ نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق راجہ سعید گروپ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گلگت تک پٹرول سپلائی بحال کردی گئی ہے،جڑواں شہرں میں آئل ٹینکرز کی کوئی ہڑتال نہیں ہے، ہم ہڑتال کی مخالفت کرتے ہیں اور حکومت سے مذاکرات کریں گے۔

واضح رہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف ملک گیر ہڑتال جاری ہے جس کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -