موبائل فون کی 5منٹ سے زیادہ کال پر ٹیکس کا اعلان ،ٹیکس کتنا دینا ہوگا وزیر خزانہ نے بتا دیا

موبائل فون کی 5منٹ سے زیادہ کال پر ٹیکس کا اعلان ،ٹیکس کتنا دینا ہوگا وزیر ...
موبائل فون کی 5منٹ سے زیادہ کال پر ٹیکس کا اعلان ،ٹیکس کتنا دینا ہوگا وزیر خزانہ نے بتا دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران کہا کہ موبائل فون کی لمبی کال پر ٹیکس لیں گے ، پانچ منٹ سے زیادہ کی جانے والی فون کال پر ٹیکس دینا ہوگا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کورونا کی لہر کے باوجود عمران خان نے دلیر فیصلے لئے ، ماضی میں گروتھ قرضے سے لے کر ہوئی ، پی ٹی آئی جب حکومت میں آئی تو کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 20ملین ڈالرز کا تھا ، آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ، اس بار آئی ایم ایف کی شرائط کڑی تھیں ، آج ہماری گروتھ پانچ فیصد ہو چکی ہے ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ انٹر نیٹ اور ایس ایم ایس پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا مگر پانچ منٹ سے زیادہ کال پر 75 پیسے ٹیکس لیں گے ، عمران خان نے کنسٹرکشن کی صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات کئے ۔

مزید :

بزنس -