بجلی کی قیمت بڑھانے کے مطالبے پر وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کو کیا جواب دیا؟ وزیرخزانہ نے بتادیا

بجلی کی قیمت بڑھانے کے مطالبے پر وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کو کیا جواب دیا؟ ...
بجلی کی قیمت بڑھانے کے مطالبے پر وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کو کیا جواب دیا؟ وزیرخزانہ نے بتادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) کے پاس جانا مجبوری تھی، آئی ایم ایف کی جانب سے سخت شرائط رکھی گئی تھیں اوربجلی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا مگر عمرا ن خان نے آئی ایم ایف کو کہ دیا کہ بجلی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے۔ وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اثر ملک کے غریب طبقے پر پڑے گا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمار ی حکومت نے پی ایس ڈی پی میں 40فیصد اضافہ کیا ہے،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر پیسہ خرچ ہوگا،حکومتی اقدامات سے معاشی ترقی ہوگی،اگلے سال ہمار ا سرکلر ڈیٹ مزید کم ہوجائے گا۔

وزیر خزانہ نے بتا یا کہ آئندہ د و سال میں آئی ٹی صنعت آٹھ ارب ڈالر کی برآمدات کرے گی، چین کچھ صنعتیں ویت نام لے جارہا تھا مگر ہم نے چین کو منالیا ہے وہ صنعتیں یہاں لائیں گے،ود ہولڈنگ ٹیکس کے طریقہ کار کو ختم کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -