بیرسٹر امجد ملک کو چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز مقرر کردیا گیا

بیرسٹر امجد ملک کو چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز مقرر ...
بیرسٹر امجد ملک کو چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز مقرر کردیا گیا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) لندن میں مقیم پاکستانی نژاد بیرسٹر امجد ملک کو پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا۔ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے صدر محمد اسحق ڈار نے پی ایم ایل این کے قائد محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ بیرسٹر امجد ملک اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور ایم این اے چودھری نورالحسن تنویر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے قریبی دوست ہیں۔

مزید :

تارکین پاکستان -