پاکستان میں کوئی جوبائیڈن کا منتظر نہیں ، معید یوسف 

پاکستان میں کوئی جوبائیڈن کا منتظر نہیں ، معید یوسف 
پاکستان میں کوئی جوبائیڈن کا منتظر نہیں ، معید یوسف 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے مشیر برائے سلامتی امور معید یوسف نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی جوبائیڈن کا منتظر نہیں ، اگر امریکی صدر وزیر اعظم پاکستان سے بات نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں ، صرف الزامات اور اڈوں کی بات کرنی ہے تو وقت بالکل نہ ضائع کریں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ امریکا سے معاملات صرف افغانستان تک محدود نہیں ہونے چاہئیں، تجارت سمیت دو طرفہ تعلقات پر بات ہو ئی۔

معید یوسف نے تاجکستان کے شہر دو شنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 16ویں اجلاس سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اس وقت افغانستان میں قیام امن کے حصول میں ناکامی سب سے بڑا چیلنج ہے ، پاکستان بطور ملک سب سے زیادہ متاثر ہوا، دہشتگردی کا تعلق کسی سے نہیں ، نہ رنگ سے نہ نسل سے اور نہ ہی کسی مذہب و قومیت سے ۔ دہشتگرد ہمارے ملک و خطے میں عدم استحکام کیلئے مستقل طور پر متحرک رہتے ہیں لیکن عالمی سطح پر خود کو دہشتگردی کے خلاف تعاون کے حامی کے طور پر پیش کرتے ہیں ۔

مزید :

قومی -