بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ کو گرفتار کر لیا گیا 

بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ کو گرفتار کر لیا گیا 
بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ کو گرفتار کر لیا گیا 

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ” پائل روہتگی “ کو ڈاکٹر ’ پراگ شاہ ‘ کی شکایت کے بعد احمد آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، متنازع بیانات کے باعث اکثر اوقات اداکارہ شہ سرخیوں میں رہتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ پائل روہتگی کے خلاف احمد آباد کے سیٹلائٹ پولیس سٹیشن میں ڈاکٹر پراگ شاہ کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی ، جو سوسائٹی کی کمیٹی کے ممبر ہیں ، اپنی شکایت میں انہوں نے کہا کہ اداکارہ نے سوسائٹی کے چیئرمین میں کو سوشل میڈیا پر گالیاں دیں اور سوسائٹی کے واٹس ایپ گروپ میں غیر اخلاقی زبان کا استعمال کیا ۔

شکایت میں ڈاکٹر پراگ نے موقف اختیار کیا کہ روہتگی نے پلیئنگ ایریا کے معاملے پر اداکارہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس سے بحث کرے گا وہ اس کی ٹانگ توڑ ڈالیں گی ۔ شکایت درج ہونے کے بعد احمد آباد پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اداکارہ کو حراست میں لے لیا ۔گرفتاری کے بعداداکارہ کا کورونا ٹیسٹ بھی کروا لیا گیاہے ۔یاد رہے کہ اداکارہ کا گزشتہ سال غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر دو مرتبہ ٹویٹر اکاﺅنٹ معطل ہو چکا ہے ۔

اداکارہ نے بالی ووڈ میں پہلی فلم ” یہ کیا ہو رہاہے “ میں اداکاری کرتے ہوئے ڈیبیو کیا ، اس کے بعد انہوں نے متعددفلموں میں کام کیا جن میں پلان، پولیس فورس، رخت ، توبہ توبہ ، لیلا، چائنہ ٹاﺅن ، ہے بے بی ، ڈھول بھی شامل ہیں ۔

مزید :

تفریح -