ہنستا بستا گھر اجڑ گیا ،بازار سے لائے تکے کھانے کے بعد دو کمسن بھائی جاں بحق ،بہن تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ،ماں باپ گرفتار

ہنستا بستا گھر اجڑ گیا ،بازار سے لائے تکے کھانے کے بعد دو کمسن بھائی جاں بحق ...
ہنستا بستا گھر اجڑ گیا ،بازار سے لائے تکے کھانے کے بعد دو کمسن بھائی جاں بحق ،بہن تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ،ماں باپ گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شاہدرہ ٹاو¿ن میں زہریلی شے کھانے سے دو کمسن بھائی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔سٹی 42 کے مطابق چارسالہ مرتضی اور ایک سالہ معیز کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ دو بھائیوں کی بہن حرا تشویشناک حالت میں ہسپتال زیرعلاج ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچوں نے گزشتہ رات تکے کھائے جس سے ان کی حالت بگڑی۔ پولیس نے بچوں کے ماں باپ کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ معاملہ مشکوک ہے،بچوں کے والدین سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -