حساس اداروں کی جوہر ٹاؤن دھماکے کے حوالے سے تیار کردہ رپورٹ سامنے آگئی

حساس اداروں کی جوہر ٹاؤن دھماکے کے حوالے سے تیار کردہ رپورٹ سامنے آگئی
حساس اداروں کی جوہر ٹاؤن دھماکے کے حوالے سے تیار کردہ رپورٹ سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )حساس ادارے نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی رپورٹ تیار کرلی ہے،جو جلد اعلی حکومتی شخصیات کو بھجوائی جائے گی۔

تیار کردہ رپورٹ کےمطابق دھماکہ میں استعمال ہونے والی بارود کی نوعیت تاحال معلوم نہ سکی ہے ۔کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔دھماکے کی اطلاع 11 بج کر 15 منٹ پر ریحان نامی شہری نے دی۔دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کرنے کے شواہد ملے  ہیں۔دھماکہ مکان نمبر 109 اور 110 کے باہر کھڑی گاڑی میں نصب شدہ بارودی مواد سے کیا گیا۔دھماکے سے 12 گاڑیاں متاثر ہوئیں۔متاثرہ گاڑیوں میں ایلیٹ فورس کا ڈالا ، رکشہ ، موٹر سائیکل اور 9 گاڑیاں شامل ہیں۔دھماکے سے سات  گھروں کو نقصان پہنچا ، جن میں سے تین  کو شدید نقصان ہوا ۔ دھماکہ سے 24 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 شہید ہوئے ۔ 

مزید :

قومی -