اقوام متحدہ نے نئی اسرائیلی حکومت کوبڑا حکم دیدیا

اقوام متحدہ نے نئی اسرائیلی حکومت کوبڑا حکم دیدیا
اقوام متحدہ نے نئی اسرائیلی حکومت کوبڑا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ نے نئی  اسرائیلی حکومت کو  غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیرات روکنے کا حکم دیا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نئی اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیرات کو فوری بند کردے۔ 
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا  کہ اسرائیلی بستیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں لہذا ان کی تعمیرات روکی جائیں۔اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں 540 گھروں کی تعمیرات اور چیک پوسٹ کی منظوری دینا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے، یہ تعمیرات نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ خود اسرائیلی قانون کے تحت بھی غیر قانونی ہیں۔