ای روزگار پروگرام کا پہلا نیوز لیٹرجاری ، پی آئی ٹی بی اور پے اونیر  کے مابین مفاہمتی یادداشت طے پا گئی

ای روزگار پروگرام کا پہلا نیوز لیٹرجاری ، پی آئی ٹی بی اور پے اونیر  کے مابین ...
ای روزگار پروگرام کا پہلا نیوز لیٹرجاری ، پی آئی ٹی بی اور پے اونیر  کے مابین مفاہمتی یادداشت طے پا گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ امورنوجوانانِ و کھیل پنجاب‘ پنجاب آئی ٹی بورڈ اور پے اونیر (Payoneer) کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط اور ای روزگار نیوز لیٹر کے اجرا کی تقریب نشتر کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر امورنوجوانان و کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں سیکرٹری سپورٹس فواد ہاشم ربانی‘  ڈی جی سپورٹس عدنان ارشد اولکھ‘ ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی ساجد لطیف، پارٹنرشپ مینیجر پے اونیر عفاف نور اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے ای روزگار پروگرام کا پہلا 'نیوز لیٹر' جاری کر دیا۔ نیوز لیٹر میں ای روزگار پروگرام اور ای روزگار فری لانسرز کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

معاہدہ کے تحت عالمی ای پیمنٹ کمپنی 'پے اونیر' فری لانسرز کیلئے انٹرنیشنل رقوم کے حصول میں آسانیاں پیدا کرے گی۔ رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ نوجوانوں کو آمدنی کے جدید مواقع فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ترجیح ہے۔ پنجاب میں ای روزگار سنٹرز کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -