ہمیں شعیب اختر کا متبادل مل گیا ہے، قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ نے بڑا دعوی کردیا

ہمیں شعیب اختر کا متبادل مل گیا ہے، قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ نے بڑا دعوی ...
ہمیں شعیب اختر کا متبادل مل گیا ہے، قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ نے بڑا دعوی کردیا

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ہمیں شعیب اختر کے متبادل کے طور پر تیز رفتار نوجوان بولر شاہنواز دھانی  مل گیا ہے۔

شاہ نواز دھانی کی کارکردگی کے حوالے سے اظہار خیارل کرتے ہوئے اظہر محمود کا کہنا تھا کہ  پاکستان کو شعیب اختر کی طرح کا تیز ترین بولر شاہ نواز دھانی کی صورت میں مل گیا ہے۔دھانی ہر وقت مسکراتا رہتا ہے، اگر اُس کی بال پر کوئی شارٹ بھی مارے تب بھی وہ جارحانہ رویہ اختیار نہیں کرتا، یہ ٹیم کے لیے ایک روشنی ثابت ہوسکتا ہے جیسے شعیب اختر تھا۔یہ دھانی کا آغاز ہے، ہم نے اُس کی آؤٹ اور ان سوؤنگ پر ابھی کام کرنا ہے، میں پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ دھانی کی کمزوریوں پر کام کریں۔

شاہ نواز دھانی پاکستان سپرلیگ 6 کے گیارہ میچز میں 20 وکٹیں لے کر سرفہرست بولر رہے۔ جس پر انہیں ٹورنامنٹ کے ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -