تمباکو بورڈ کا خریداری 27 جون سے شروع کرنے کا اعلان

تمباکو بورڈ کا خریداری 27 جون سے شروع کرنے کا اعلان

  

پشاور (سٹی رپورٹر) تمباکو خریداری 27جون سے مقررہ مراکز میں شروع کرنے کا اعلان۔ تمباکو تحقیقی مرکز مردان میں بورڈ،کاشتکاروں اور کمپنی نمایندوں کا اجلاس۔بونیر اور مانسہرہ میں 7 اور 14جولائی سے تمباکو خریداری کی جائے گی۔ مردان پ تمباکو تحقیقاتی مرکز خان گڑھی مردان میں سیکرٹری پاکستان ٹوبیکو بورڈ ڈاکٹر قیضار احمد کی زیر صدارت اجلاس ھوا جس میں ٹوبیکو کمپنیز، ڈیلرز، زمیندار تنظیموں، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبرز اور محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈاکٹر حافظ عبد الصمد نے سٹیک ہولڈرز سے تمباکو خریداری کے بارے میں رائے لی جس پر تمام ممبران 27جون کو میدانی علاقوں میں تمباکو خریداری پر متفق ہوگئے اسی طرح پہاڑی علاقوں بونیر اور مانسہرہ میں 7 جولائی اور 14جولائی کو بالترتیب خریداری شروع کرنے پر اتفاق کیا۔  چیئرمین ٹوبیکو بورڈ منیر اعظم خان کا پیغام تمام کمپنیوں اور ڈیلروں کو دیا گیا کہ تمام کمپنیاں کاشتکاروں کو خریداری کے دوران تمام سہولتیں فراہم کریں اور قانون کے مطابق رقوم کی بروقت ادائیگیاں کریں۔ ٹوبیکو بورڈ کے مقررہ افسران خریداری کے عمل پر نظر رکھیں اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر ٹوبیکو بورڈ کو رپورٹ کریں مزید یہ کہ پچھلے سال جن کمپنیوں نے خریداری کی اور بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی ان کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ اور ان کو خریداری سے روکا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -