پی این اے میں مڈشپ مین ،شارٹ سروس کمیشن کی پاسنگ آؤٹ پریڈ،وزیر اعظم کی بطور مہمان خصوصی شرکت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈ شپ مین اور شارٹ سروس کمیشن کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل سی پیک کی کامیابی میں ہے ، پوری دنیا اور خطے میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور پاکستان پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے ، وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ قوم مسلح افواج کےشہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوشی ہے کہ آج کی کمشنگ پریڈ میں خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں ،یقین ہے کہ خواتین کی کمشنگ دیگر خواتین کیلئےمشعل راہ ہو گی ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نیول اکیڈمی دوست ملکوں کے کیڈٹس کو بہترین تربیت فراہم کر رہی ہے ،دوست مملکوں کے کیڈٹس پاکستان کے سفیر ثابت ہوں گے ،کیڈٹس نے بھرپور محنت اور لگن سے ملک کی خدمت سر انجام دینی ہے ،پاک بحریہ کا تاریخی اعتبا رسے ملک کے سٹریٹجک دفاع میں اہم کردار ہے ۔